پلندری غربت اور بےروزگاری سے تنگ چار بچوں کے باپ نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا ، اسلام پورہ پلندری کے نوجوان شبیر احمد ولد محمد شفیع نے گذشتہ دنوں ہولاڑ پل سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی جس کی نعش گذشتہ روز منگلا ڈیم کے کنارے سے ملی جسے وہیں دفنا دیا گیا ۔ ورثا کے مطابق دس روز قبل شبیر نے اپنا موبائل ، شناختی کارڈ گھر الماری میں رکھے اور گھر سے نکل گیا۔ دوسرے دن معلوم ہوا کہ شبیر کو ہولاڑ پل پر دیکھا گیا اسکے بعد لاپتہ ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ غربت اور بےروزگاری سے تنگ تھا کاروبار نہ ہونے سےبچوں کا خرچہ پورا کرنا مشکل تھا جس سے تنگ آ کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ دو روز قبل معلوم ہوا کہ شبیر کی نعش ایدھی ویلفیئر والوں نے نکال کر دفنا دی جس پر ورثا نے نعش کی شناخت کی،آزاد کشمیر میں ماہ مقدس میں راج نیتی کا کھیل جاری ہے ، وفاداریاں تبدیل ہورہی ہیں ،عوام کونئے خواب دکھائے جارہےہیں ، دوسری جانب غربت سے تنگ لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں ، نوجوان کی خودکشی حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
باپ خودکشی