وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب ایک بار پھر آج تک ٹل گیا۔

آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کئی گھنٹے کی تاخیر کے بعد ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض کی صدارت ہوا۔

اجلاس شروع ہوتے ہی آج بروز منگل دن 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ 3 روز سے مسلسل اجلاس تاخیر کا شکار ہو کر ملتوی کیا جارہا ہے  ، تحریک انصاف کے دو ھڑوں میں بٹ جانے کے باعث پی ڈی ایم کے امیدوار چوہدری رشید کو واضح برتری ہوسکتی ہے جبکہ حکمران جماعت کے اختلافات نےاسے وزارت عظمی سے دور کردیا

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اپنا وزیراعظم لانا چاہتے ہیں جبکہ صدر بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر میں اپنا وزیراعظم لانے کے خواہاں ہیں۔

پی ٹی آئی کے دو دھڑوں میں تقسیم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے بھی آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں اپنا قائد ایوان لانے کیلئے جوڑ توڑ شروع کر دی ہے۔