مظفرآباد آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے انتخاب میں تاخیر کے خلاف عدالت العالیہ آزادکشمیر میں رٹ دائر کر دی گئی ، رٹ راجہ ذوالقرنین خانایڈووکیٹ اور وقار فاروق ایڈووکیٹ نے دائر کروائی۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل توہین عدالت کیس میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کی نا اہلی کے بعد آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے چار دنوں سے لگا تار جاری اجلاس میں قائد ایوان کا انتخاب نہ ہونے اور حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے خلاف شدید عوامی و سیاسی ردعمل پر ہائی کورٹ آزاد کشمیر میں رٹ دائر کر دی گئی ،
رٹ معروف قانون دان ، راجہ ذو القرنین خان ایڈووکیٹ اور وقار فاروق ایڈووکیٹ نے دائر کروائی ۔
ہائیکورٹ، رٹ دائر