مظفرآباد شدید بارش کے بعد نوسیری ڈیم سے پانی کا اخراج معمول کے اخراج سے بڑھ گیا،ہائی الرٹ جاری ،تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نوسیری ڈیم کی جانب سے جاری ہونے والے ہائی الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوسیری ڈیم سے پانی کا اخراج 380کیو سک سے بڑھ کر 800کیو سک ہو چکا ہے اور جس میں مسلسل اضافہ متوقع ہے اس لیے دریائے نیلم کے کناروں پر رہنے والے خاندان محتاط رہیں ،جاری ہونے والے ہائی الرٹ کے بعد نوسیری ڈیم تا مظفرآباد دریائے نیلم کے کنارے رہائش اختیار کرنے والوں کے علاوہ دیگر ٹک شاپس ،ہوٹلز مالکان اور قائم بازاروں کی مالکان کو بھی محتاط رہنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں
اخراج