وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے ساتھ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار لحق کی قیادت میں آزاد حکومت کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ، ملاقات میں وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کے مختلف انتظامی، مالیاتی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،وزیر اعظم نے انہیں ہدایت کی کہ وہ پلاننگ کمیشن اور وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ مل کر تمام حل طلب امور کو جلد از جلد نمٹائیں۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر حکومت کے لیے 5 ارب کا ترقیاتی بجٹ جاری کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، گزشتہ روز وزیر آعظم میاں شہباز شریف کے ساتھ وزیر اعظم آزا دکشمیر چوہدری انوار الحق کی پارلیمنٹ ہاوس میں اہم ملاقات ہوئی ، آزاد کشمیر کابینہ سمیت آزاد کشمیر کے سینئر پارلیمنٹیرینز بھی ملاقات میں شامل تھے ،آزاد کشمیر کی دو رکنی کابینہ راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور کرنل (ر )وقار نوربھی ملاقات میں شامل تھےصدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر،صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین ، سابق وزیر اعظم راجہ فاروق خان ، لطیف اکبر فیصل ممتاز راٹھور ، چوہدری قاسم مجید بھی ملاقات میں موجود تھے ملاقات میں چیف سیکرٹری عثمان چاچڑ کے ساتھ سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ سمیت اعلی افسران بھی موجود تھے ملاقات میں وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کے مختلف انتظامی، مالیاتی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔‏وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے انہیں ہدایت کی کہ وہ پلاننگ کمیشن اور وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ مل کر تمام حل طلب امور کو جلد از جلد نمٹائیں۔انہوں نے اس سلسلے میں تمام موجود وسائل کو بھرپور انداز میں بروۓ کار لانے کی ہدایت کی۔‏علاوہ ازیں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات