اسلام آباد ملک میں مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے علاج کروانا مزید مشکل گیا ۔ مختلف ادویات کی قیمتوں میں یکدم اضافہ کر دیا گیا۔ ذرائعِ کے مطابق پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی لائف لائن انسولین ہمولین کی قیمت 2500 سے بڑھا کر3000 روپے کردی گئی ۔ دل کے امراض میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے والی دوا لپی گیٹ کی قیمت 225 روپے سے بڑھا کر 270 روپے کردی گئی۔ ٹرائی فورج گولی کی قیمت 364 روپے سے بڑھ کر436 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے ۔ بلڈ پریشر کنٹرول کی گولی کنکور کی قیمت 274 اعشاریہ 92 سے بڑھ کر 329 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے
ادویات