پنجاب بھر میں نویں جماعت کا کل کا پرچہ منسوخ کردیا گیا۔
سیکرٹری ہائرایجوکیشن کے مطابق نویں جماعت کا ترجمتہ القرآن کے پرچےکی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔
سیکرٹری ہائرایجوکیشن کا کہنا ہے کہ کل پنجاب بھر میں کالجز اور یونیورسٹیز بھی بند رہیں گی۔
سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق لاہور کے تمام سرکاری اسکول بھی کل بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔
جس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔