چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم نے دیگر ججز کے ہمراہ سپریم کورٹ راولاکوٹ سرکٹ میں پودے لگائے محکمہ جنگلات کی طرف سے شجر کاری مہم میں سپریم کورٹ سرکٹ بنچ کے سامنے چیف جسٹس جسٹس راجہ سعید اکر م جسٹس خواجہ نسیم،جسٹس رضا علی خان ہائیکورٹ کے جسٹس سردار لیاقت شاہین نے پودے لگائے اس موقع پر چیف جسٹس سپریم کورت راجہ سعید اکرم نے راولاکوٹ کے سیاحتی مقامات کی فوری صفائی اور جنگلات کو مخفوظ کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور چئیرمین پی ڈی اے کو سرزنش کرتے ہوے کہا کہ پی ڈی اے صرف برائے نام ادارہ رہ گیا ہے بنجونسہ جھیل کی فوری صفائی اور ٹوریسٹ کو سہولیات فراہم نہ کی گی تو عدالت سخت ایکشن لے گی اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ کہا گیا لیکن کوئی کام نہیں ہوا چیف جسٹس سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلات کو جنگل کے رقبوں کو مخفوظ کرنے کے لیے اقدامات کریں محکمہ جنگلات کے اقدامات پر چیف جسٹس نے اطمینان کا اظہار کیا چیف جسٹس نے اس موقع پر موجود آفیسران کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ تمام ادارے اپنا کام پورا کریں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
چیف جسٹس