محکمہ صحت آزاد کشمیر عوام کو صحت کی سہولیات دینے کے بجائے ادارے میں موجود مافیا کی صحت کا خیال رکھنے میں مصروف عمل ،ڈی ایچ کیو بھمبر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میر پور میں ایکسرے فلم کی خریداری میں 1کروڑ 19لاکھ روپے سے زائد کی خرد برد کا انکشاف، اوصاف رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے زیر انتظام ان دو ڈسٹرکٹ ہسپتال اور دو تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال میں جولائی 2020سے جون 2022تک ایکسرے فلمز کی خریداری ظاہر کی گئی خرید ی گئی فلم نہ تو کہیں استعما ل ہوئی اور نہ ہی اس کی خریداری کا متعلقہ احکام کو علم ہے ،اب 1کروڑ 19لاکھ روپے کون کھا گیا یا کد ھر لگے ،2سالوں میں اتنی خطیر رقم کے خر د برد کا سراغ نہ مل سکا،رپورٹ کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور 78لاکھ 43ہزار ڈی ایچ او آفس بھمبر 26لاکھ 96ہزار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہجیرہ 4لاکھ 37ہزار جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر میں 9لاکھ 92ہزار کی مالی بے ضابطگیوں اور خرد برد کی نشاندہی کی گئی ،ایک طرف ریاست بھر کے ہسپتالوں میں عام آدمی پینا ڈول کی ایک گولی کیلئے ترس رہا ہے جبکہ دوسری جانب محکمہ صحت میں ریاست غریب عوام کی صحت کی سہولت کیلئے جو بجٹ فراہم کر رہی ہے محکمہ میں موجود مافیا اعلیٰ حکام کے ساتھ مل کر ڈکار جاتا ہے ،ذرائع کے مطابق سرکاری طور پر جو ادویات خریدی جاتی ہیں ان میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کی جاتی ہے بڑی کمپنیوں کے سٹیکر لگا کر دو نمبر ادویات ریاستی عوام کو دی جاتی ہیں ،ذرائع کے مطابق محکمہ صحت آزاد کشمیر عوام کو بیماریوں سے بچانے کے بجائے مزید موذی امراض میں مبتلا کر رہے ہیں ،عوامی حلقوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے اصلاح احوال سمیت خرد برد میں ملوث کرداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ہسپتال کرپشن