مظفرآباد( وائس آف کشمیر نیوز ) مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان سے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کی ملاقات ، مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال ، آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال، یہ ملاقات آزادکشمیر کی سیاست میں انتہائی اہمیت کی حامل تصور کی جارہی ہے اور باغ کے الیکشن میں اس ملاقات کا کیا اثر پڑے گا اس حوالے سے کچھ بھی کہناقبل از وقت ہوگا،اس موقع پر سابق سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد، سابق وزیر علی شان سونی،راجہ ثاقب مجید، سردار احمد صغیر، سابق وزیرحاجی گل خنداں اور سردار افتخار رشید بھی موجود تھے ،بعد ازاں دونوں سابق وزرائے اعظم کے درمیان ون ٹو ون طویل ملاقات ہوئی۔ دریں اثنا سردار عتیق احمدخان نے کہا ہے کہ وسطی باغ کے کارکنان کیلئے 8جون کادن امتحان کادن ہے تمام جماعتیں ہمارے لیے قابل احترام ہیں،راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ کے پاس کشمیر کی واحد ریاستی جماعت مسلم کانفرنس کاٹکٹ ہے یہ شہداء،غازیوں کاٹکٹ ہے یہ نظریہ الحاق پاکستان کاٹکٹ ہے جو کشمیر کی تاریخ پڑھ کر ہم فخر کرتے ہیں یہ اس کاٹکٹ ہے، ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ کی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صدر مسلم کانفرنس نے سردار عتیق نے کہا کہ مسلم کانفرنس پہلے بنی اورا سمبلیاں،حکومت،معیشت،ریاست میں تعمیر وترقی اور ریاستی ادارے آل جموں مسلم کانفرنس نے ہی قائم کیے
سر دار عتیق