عمران خان نے کہا کہ مضبوط حکومت وہ ہوتی ہے جس کے پیچھے عوام ہوں، اسٹیبلشمنٹ نہیں،  اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ لوگوں کو اکٹھا کرکے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کھڑی ہوجائے اور مسائل سے نکل جائیں گے، وہ حکومت بڑے فیصلے کرے گی جو عوامی مینڈیٹ سے حکومت میں آئے۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نے قانون کی بالادستی قائم نہ کی تو ملک نہیں بچے گا، لوگ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، ہمارے اسپتال کے10 فیصد کنسلٹنٹ چھوڑ کر جارہے ہیں۔