پی آئی اے نے 25 ارب 60 کروڑ روپے کا طیاروں کیلئے ایندھن خریدا، نقصان میں بڑا حصہ دگنا ہوجانے والے ایندھن کے اخراجات کا ہے: مالیاتی رپورٹ— فوٹو: فائل
پی آئی اے نے 25 ارب 60 کروڑ روپے کا طیاروں کیلئے ایندھن خریدا، نقصان میں بڑا حصہ دگنا ہوجانے والے ایندھن کے اخراجات کا ہے: مالیاتی رپورٹ— فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے رواں سال مارچ 2023 میں اختتام پذیر ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج جاری کردیے، رپورٹ میں قومی ائیرلائن کو 36 ارب 77 کروڑ روپے نقصان کا انکشاف۔

قومی ائیرلائن پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے اجلاس سے منظوری کے بعد رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے جاری کردہ حساب کے مطابق جنوری تا مارچ 2023 کے دوران پی آئی اے کی آمدنی 59 ارب روپے رہی۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں ہونے آمدنی کی نسبت پی آئی اے کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ہوئی آمدنی میں 24 ارب روپے کا اضافہ ہواہے۔