چیئرمین تحریک انصاف کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق پریس کانفرنس کرنے پر عمران خان نے وفاقی وزیرِصحت عبدالقادرپٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوادیا۔ نوٹس چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل ابوذرسلمان نیازی کی جانب سے بھجوایا گیا،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15روزمیں اپنے الزامات واپس لیں اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے غیرمشروط معافی مانگیں۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عبدالقادرپٹیل چیئرمین تحریک انصاف کو 10ارب بطور ہرجانہ اداکریں۔
نوٹس