مظفرآباد( وائس آف کشمیر نیوز)آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام دارالحکومت مظفرآباد میں آج پاکستان لڑیچر فیسٹیول منعقد ہو گا،یہ فیسٹیول آزاد کشمیر کی تاریخ میں سب سے بڑی ادبی اور ثقافتی تقریب ہو گی،جس کے ابتدائی سیشن میں باضابطہ طور پر پاکستان لڑیچر فیسٹیول کشمیر چپٹر کا بھی افتتاح ہو گا،فیسٹیول میں ادب وثقافت سے متعلق بیس سے زائد سیشنز حصہ لیں گے،دارالحکومت مظفرآباد میں پاکستان لڑیچر فیسٹیول کا انعقاد ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جی،20اجلاس کے دو سیشنز رکھنے کا بھی موثر جواب ہو گا،پاکستان لڑیچر فیسٹیول کے انعقاد میں آرٹس کونسل آف پاکستان کو منختلف سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کی معاونت حاصل ہے،فیسٹیول کے انعقاد کا بینیادی مقصد کشمیر کی ثقافت،ادب اور سیاحت کو فروٖغ دینا اور اسے دنیا کے سامنے لانا ہے،ان خیالات کا اظہار آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ نے میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے درمیان بہترین ثقافتی رشتے موجود ہیں۔کشمیر کی ثقافت اور خوبصورتی دنیا بھر میں مشہور ہے۔لیکن کشمیر کی ثقافت وکلچر اور ادب کو دنیا میں اس طریقے سے پرموٹ نہیں کیا جا سکا،جس کی عصر حاضر میں ضرورت ہے۔پاکستان لڑیچر فیسٹیول کے ذریعے آزاد کشمیر کی ثقافت ادب اور سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے،یہ فیسٹیول ادب وثقافت کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے اور قومی نوعیت کی اس تقریب کو بھرپور طریقے سے منعقد کیا جا رہا ہے ہماری کوشش ہے کہ اس قومی سطح کی تقریب میں جہاں ریاست کشمیر کے ادب وثقافت کو فروغ ملے وہاں جنت نظیر وادی کشمیر کی سیاحت اور سیاحتی مقامات کو بھی دنیا کے سامنے لائیں