اسلام آباد (ادریس احمد اعوان سے)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے میری سیاسی تربیت کی ہے، آج مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس کے مشترکہ اجتماع میں بیٹھ کر خود کو پر سکون محسوس کر رہا ہوں ،مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس کے سیاسی اتحاد کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے، اس اتحاد پر پہرہ دیں گے،میاں نواز شریف کی حکومت میں واجپائی نے لاہور مینار پاکستان آ کر پاکستان کے وجود کو تسلیم کیا ہندوستان کے کالے قوانین کشمیر کی حثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں مسلم لیگ ن کی پور قیادت نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں ہمیں بھی ٹارچر کیا گیا ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے عمران خان کی قیادت میں جو کنگ پارٹی بنائی گئی اس کو تڑکا نہیں لگایا گیا اسی لیے تاش کے پتوں کی طرح بکھر چکی ہے سردار تنویر الیاسکو جس طریقے سے نا اہل کیا گیا میاں نواز شریف کو بھی اسی عمل کا سامنا کرنا پڑھا دونوں کی نااہلی کے طریقہ کار کو مسترد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے باغ میں مسلم لیگ ن کےورکر کنونشن اور مسلم کانفرنس حلقہ وسطی باغ کے نامزد امیدوار راجہ زولفقار ایڈووکیٹ کی مسلم لیگی امیدوار راجہ مشتاق منہاس کے حق میں دستبرداری کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوۓ کیا انھوں نے کہا کہ مجاہد اول کے گھرانے سے ساری زندگی کا تعلق ہے یہی وجہ تھی کہ میں 13 سال کے بعد آزاد کشمیر کا دورہ کر رہا ہوں 2016 کے الیکشن میں قیادت نے مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کا حکم دیا مگر میں نے انکار کر دیا تھا مجھے مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف سے مجاہد اول نے وابستہ کیا مجاہد اول نے الحاق پاکستان کا نظریہ دیا ،مائیگریٹڈ کشمیری ہوں کشمیریوں اور مسلم کانفرنس سے رشتہ نہیں ٹوٹ سکتا مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس کے اتحاد کے بعد مشتاق منہاس کی جیت یقینی ہے مشتاق منہاس اتحاد کو دیر پا قائم رکھنے کے لیے پل کا کردار ادا کریں گے ،میاں نواز شریف کے ساتھ گہرے تعلقات رکھتے ہیں کنونشن سے بحثیت صدر جلسہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کارکنوں سے طویل مشاورت کے بعد اپنے امیدوار کی دستبرداری کا فیصلہ کیا الیکشن مہم کے ابتدائی ایام میں ہی راجہ محمد یاسین خان اور شاہ غلام قادر نے رابطہ کر لیا تھا دونوں جماعتوں کے اتحاد کے بعد ضمنی الیکشن کسی چیلنج سے کم نہیں ہے مسلم کانفرنس کے کارکن اپنے اپنے پولنگ سٹیشن پر نتائج دیں، 9 مئی کے واقعات کی شدید مزمت کرتا ہوں پاکستان کے دفاعی نظام کو مضبوط کیا جاۓ دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جاۓ پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے ورکر کنونشن میں ایم این اے نورالحسن سابق وزرأ آزداکشمیر حکومت ڈاکٹر نجیب نقی, برسٹر افتخار گیلانی, چو ہدری محمد عزیز ,راجہ محمد یاسین خان نے شرکت کی کنونشن سے صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر سابق وزیر چوھدری طارق فاروق ,راجہ مشتاق منہاس, راجہ زولفقار ایڈووکیٹ ,سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ, سردار مشتاق نٸیر, راجہ زکی جبار ایڈووکیٹ ,راجہ حامد منظور , سید خالد امیر گردیزی و دیگر نے خطاب کیا ورکر کنونشن کا انعقاد باغ کیمونیٹی ہال میں کیا گیا