آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ،پندرہویں آئینی ترمیم کا بل منظور، وزراء کی تعداد میں اضافے کے لیے عبوری آئین ایکٹ 1974 کے آرٹیکل 14 میں ترمیم کرتے
ہوئے وزراء کی تعداد پر پابندی ختم کرنے کا بل اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور ، ایوان میں پیش کردہ مسئودہ قانون کے مطابق وزراء کی تعداد جو کل ممبران اسمبلی کے 30 فیصد ہے اور زیادہ سے زیادہ 16 بنتی ہے اس شق کو ختم کر کے زیادہ سے زیادہ وزراء کی تعداد کی حد ختم کرنا تھاتاہم اس ترمیم کا اطلاق صرف حالیہ اسمبلی کی مدت تک ہی رہے گا اور آمدہ الیکشن کے بعد معرض وجود میں آنے والی اسمبلی تیس فیصد ہی کابینہ بنا سکے گی اس مقصد کے لئے آرٹیکل 14 کے سب آرٹیکل ایک میں ترمیم تجویز کی گئی جبکہ آرٹیکل 5 اور 6 میں ترمیم کرتے ہوئے اس ترمیم کے لیے کونسل اور اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے بجائے اسمبلی اجلاس میں ہی منظور کیا گیا
بل منظور