مظفر آباد( وائس آف کشمیر نیوز)چوہدری لطیف اکبر قانون ساز اسمبلی سپیکر منتخب ہوگئے،اپوزیشن کی طرف سے چوہدری مقبول نے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائے،سپیکر کے انتخاب میں ووٹ کے دوران اپوزیشن نے بائیکاٹ کردیا، لطیف اکبر 19ووٹ لے کر سپیکر منتخب ہوئے۔ہم خیال گروپ نے ووٹ نہیں ڈالے۔چوہدری لطیف اکبر 04فروری 1948کوتحصیل و ضلع مظفرآبادکے گاؤں سانواں میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم گورنمٹ پرائمری اسکول اتراسی سے حاصل کی، آپ نے مڈل، سکینڈری اور ہائر سکینڈری سکول کا سر ٹیفکیٹ اوربی اے گورنمنٹ سکول و ڈگری کالج مظفرآبادسے مکمل کرنے کے بعدپشاور یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا اپنی زندگی کا آغاز گورنمٹ ڈنہ ہائی سکول سے بحثیت سائنس ٹیچر کیا لیکن جلد ہی نوکری کو چھوڑ کر ضلع مظفرآباد میں وکالت شروع کر دی دوران وکالت سنٹرل بار کے الیکشن میں حصہ لیا اور بار کے صدر منتخب ہوئے، 1976 میں انہیں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مظفرآباد کا ضلعی نائب صدر مقر رکیا، بد ترین آمریت نے 1977 سے 1988تک چوھدری لطیف اکبر کو کئی مرتبہ جیل بھیجا، 1985کے عام انتخابات ہوئے تو لطیف اکبر چوہدری نے قانون ساز اسمبلی میں پہلی مرتبہ قدم رکھا اور یہ سلسلہ پھر رکا نہیں 1990پھر 1994کے ضمنی انتخابات ۔2021 میں 1996،2006،2011بھاری اکثریت سے جیت کر اسمبلی میں آئے 1991میں پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کا مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا
2017 سے 2022 تک صدر پاکستان پیپلز پارٹی رہے ۔20121 سے 2023 تک آزاد کشمیر اسمبلی مین اپوزیشن لیڈر رہے
سپیکر منتخب