کسی جماعت میں صلاحیت نہیں کہ وہ مسائل کاحل نکال سکے، اگر قومی الیکشن ملتوی کیے تو خطرناک نتائج آئیں گے: سابق وزیر اعظم کی پروگرام میں گفتگو__فوٹو: فائل
کسی جماعت میں صلاحیت نہیں کہ وہ مسائل کاحل نکال سکے، اگر قومی الیکشن ملتوی کیے تو خطرناک نتائج آئیں گے: سابق وزیر اعظم کی پروگرام میں گفتگو__فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صوبوں میں الیکشن ملتوی کرنے کا تماشا ملک دیکھ چکا ہے، اب مرکز میں انتخابات ملتوی کرنا کوئی حل نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘نیاپاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن کافیصلہ عوام پر چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کے بغیر الیکشن میں گئے تو نتائج نہیں ملیں گے۔ 

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کسی جماعت میں صلاحیت نہیں کہ وہ مسائل کاحل نکال سکے، اگر قومی الیکشن ملتوی کیے تو خطرناک نتائج آئیں گے۔