اسلام آاد( ادریس احمد اعوان سے)وزیراعظم شہباز  شریف نے بجٹ میں غریب اور  متوسط طبقے کے لیے بڑے اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے خصوصی اقدامات کے ذریعے عوام کو ریلیف پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت غریب اور متوسط طبقے کے لیے بجٹ میں ریلیف دینے سے متعلق اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا غریب اور متوسط طبقے کے لیے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اور معاشی چیلنجز کے باوجود غریب اور متوسط طبقے کے لیے وزیراعظم نے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے موجودہ وسائل کو بہترین انداز میں بروئے کار لا کر عوامی ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔