مظفرآباد ( وائس آف کشمیر نیوز)  ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر کے زیر اہتمام مظفرباد میں پروقار کشمیر کلچرل فیسٹیول کا انعقاد،فیسٹیول کا مقصد کشمیری ثقافت کے فروغ اور اس کی ترویج و ترقی کے لئے نوجوانوں میں شعور اجاگر کرناتھا۔ فیسٹیول میں رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد،مظفرآباد کے مختلف سکولوں کی ملی نغموں پر شاندار پرفارمانسز،کشمیری وازوان اور دیسی کھانوں کے فوڈ سٹالز،سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی گلزار فاطمہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت، انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے نمائندہ آفتاب عالم، ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ اینڈ والنٹیئر پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نیشنل ہیڈ کوارٹر  مصباح مشتاق، یوتھ اینڈ والنٹیئر آفیسر عدنان خان،مشہور سنگر ذوہیب زمان اور حسن بن طارق کی لائیو پرفادمنسز،پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی شرکت۔
فیسٹیول