اسلام آباد( ادریس احمد اعوان سے)لیکشن کمیشن نے 31مئی 2023تک رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات جاری کردیں ، اعلامیہ کے مطابق پاکستان بھر میں 12کروڑ 59لاکھ 63ہزار 5سو 98رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، اسلام آباد میں 10لاکھ 25ہزار 5سو 75ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، پنجاب میں 7کروڑ 16لاکھ 6ہزار 3سو اناسی ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، سندھ میں 2کروڑ 64لاکھ 88ہزار 8سو 41ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، بلوچستان میں 52لاکھ 60ہزار 2سو 46ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، خیبرپختونخوا میں 2کروڑ 15لاکھ 82ہزار 5سو 56ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔