اسلام آباد: اقتصادی سروے رپورٹ 23-2022 میں ملک میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ گئی ہے، گدھوں کی تعداد 57 لاکھ سے بڑھ کر 58 لاکھ ہو گئی ہے۔
سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ37 لاکھ سے 4 کروڑ 50 لاکھ ہو گئی ہے۔
اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 4 لاکھ کا اضافہ ہوا، اضافے کے بعد ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 23 لاکھ ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بکریوں کی تعداد میں بھی 22 لاکھ کا اضافہ ہوا، ملک میں بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 25 لاکھ سے 8 کروڑ 47 لاکھ ہو گئی ہے۔
اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گھوڑوں، اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ برقرار رہی جبکہ ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ پر برقرار رہی۔