ڈبے کے دودھ مہنگے
بجٹ میں ٹیٹرا پیک دودھ، پیکٹ کی دہی، ڈبے میں بند مکھن اور پنیر مہنگے کردیے گئے۔ اس کے علاوہ ٹن پیک مچھلی، ڈبے میں بند مرغی کا گوشت اورانڈوں کے پیکٹ کی قیمت بھی بڑھ جائے گی، ان اشیاء پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس اٹی) لگایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ برینڈڈ کپڑے بھی مہنگے ہوں گے ، ان پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی ہے۔ کافی ہاؤسز، شاپس اور فوڈ آؤٹ لیٹس پر 5 فیصد ٹیکس لگے گا، یہ ٹیکس ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے کی گئی ادائیگی پر ہوگا۔
پوائنٹ آف سیل (POS) پر لیدر اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی فروخت پر سیلز ٹیکس کی شرح 12 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
علاوہ ازیں ہربل اور یونانی ادویات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے