اسلام آباد (ادریس احمد اعوان سے)تحریک لبیک پاکستان کا ملک کے اندر حالیہ گستاخیوں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے، بڑھتی ہوئی مہنگائی،بے روزگاری، لاقانونیت،اور پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچانے کے خلاف حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں 22 مئی کو کراچی سے شروع ہونے والا پاکستان بچاؤ مارچ آخری مرحلے میں چوتھے روز گوجرانوالہ سے وزیر آبااورپھرگجرا ت پہنچ گیا،قافلے میں پیدل چلنے والو ں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے، اہم شاہراہوں سمیت جگہ جگہ استقبال شہری دن بھر مارچ کے شرکاء کا خیر مقدم کرتے رہے،وزیر آباد میں پاکستان بچاؤ مارچ کے قافلے کی آمد پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی،مارچ دوری جانب

حکومت نے تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا، وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی ٹی ایل پی کے وفد سے بات چیت کرے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ٹی ایل پی کے جائز مطالبات کو سننے کی ہدایت کی ہے، ٹی ایل پی کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد تک پاکستان بچاوٴ لانگ مارچ تین ہفتوں سے جاری ہے ۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے مل کر ان کے مطالبات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے لانگ مارچ کو وفاقی دارالحکومت تک آنے سے روکنے کی کوشش کرے گی۔
مذاکرات فیصلہ