روس سے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی پہلی کھیپ طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ایل پی جی کارگو 10 ٹینکرز پر مشتمل ہے جو روس سےخریدی گئی ایک لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی کا حصہ ہے۔روس سے ایل پی جی پہلے ریل کے ذریعے ازبکستان پہنچائی گئی جہاں سے ٹینکرز کے ذریعے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچائی گئی۔کراچی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے مرکزی رہنما عمران فاروقی نے بتایا کہ روس سے ایل پی جی کی آمد سے نہ صرف ایل پی جی قیمت میں کمی ہوگی بلکہ منافع خوری کابھی خاتمہ ہوگا۔