بینکوں نے آج 5 ملین ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کو دیے تو ڈالر 305 سے کم ہوکر 298 پر آگیا ہے: چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان— فوٹو: فائل
بینکوں نے آج 5 ملین ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کو دیے تو ڈالر 305 سے کم ہوکر 298 پر آگیا ہے: چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان— فوٹو: فائل 

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہےکہ آنے والے دنوں میں سونا اور ڈالر کی قیمتیں گریں گی۔

ملک بوستان کا کہنا تھاکہ ڈالر کا ریٹ پچھلے دنوں 305 روپے پر چلا گیا تھا، ڈالر نہ ہونے پر گورنر اسٹیٹ بینک سے درخواست کی تو انہوں نے بینکوں کو ہدایت کی رکے ہوئے ڈالر فوراً ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں نے آج 5 ملین ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کو دیے  تو ڈالر 305 سے کم ہوکر 298 پر آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کل بھی 5 ملین ڈالر آنے ہیں، بینکوں نے سپلائی بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے، اسی طرح سلسلہ چلا تو ڈالر 295 سے بھی نیچے آجائے گا۔

ملک بوستان کا کہناتھاکہ آج ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ میں دس روپے کا فرق ہے، آنے والے دنوں میں سونا اور ڈالر کی قیمتیں گریں گی۔

خیال رہے کہ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا ہو کر 298 روپے کا ہوگیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 34 پیسے اضافے کے بعد 287 روپے 97 پیسے کا ہے۔