اسلام آباد( ادریس احمد اعوان سے)صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری یاسین اور صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کاکابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس رواں ہفتے بلانے کا فیصلہ ،بجٹ اجلاس کے دوران ہی مزید وزرا ء بنائے جائیں گے ،ذرائع کے مطابق رواں ہفتے آزاد کشمیر کے بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے ، مزید وزراء بھی بنائے جائیں گے ،ذرائع کے مطابق وزراء اور ان کے محکمہ جات پر وزیر اعظم نے اپنے گروپ سمیت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ طویل ترین مشاورت کی