عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے بلائے گئے اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ فوٹو فائل
عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے بلائے گئے اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ فوٹو فائل

کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق یکم ذی الحج 19 جون بروز پیر کو ہو گا جبکہ یوم عرفہ 27 جون اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی۔

اب پاکستان میں بھی عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کل اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔