اپنے حق کے لئے ایڈہاک و کنٹریکٹ ملازمین کا آج متوقع بجٹ اجلاس کے موقع پر قانون ساز اسمبلی کی طرف مارچ کا فیصلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنادوسرے روز بھی جاری،اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گے تو ریاست بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دیں گے ،ایڈہاک و کنٹریکٹ ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ مظہر قیوم،چوہدری شفقت علی،راجہ شمیم خان اظہار یکجہتی کیلئے پہنچ گئے اور ایڈہاک ملازمین کے حق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھانے کیساتھ ساتھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایڈہاک ملازمین کا چارٹر آف ڈیمانڈ پورا کیاجائے،احتجاجی مظاہرے سے راجہ اطہر علی خان،اسحاق میر،سدھنوتی سے رفاقت طاہر،باغ سے خضر گیلانی،رفعت احمد،میرپور سے عارفہ آفتاب،راولاکوٹ سے افراز گردیزی،مہک مشہود،مظفرآباد ڈویژن کے علی رضا کاظمی،اسرار غفور،فضہ ظفر،اسحاق میر، راجہ بلال،ماجدشاہ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ اجلاس کے موقع پر آج ہم اپنے حق کے لئے قانون ساز اسمبلی کی جانب مارچ کریں گے ہمارا احتجاجی دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک 43 سو ملازمین کو مستقل نہیں کیا جاتا اور جب تک ہمیں تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں اس موقع پر ن لیگ کے رہنما راجہ مظہر قیوم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر اور اراکین اسمبلی کی جانب سے ایڈہاک ملازمین کے معاملات یکسو نہ کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا جائے ہم ایڈہاک ملازمین کے حق کے لئے ان کیساتھ کھڑے ہیں،ملازمین کی جانب سے قانون ساز اسمبلی کی طرف مارچ کے اعلان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
ایڈہاک