انجمن تاجران پونچھ ڈویژن کی مہنگائی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 21 جون کو پہیہ جام اور شٹرڈاون کی کال پر انجمن تاجران پانیولہ اور دیگر شہروں کے تاجران اور سول سو سائٹی کی بھرپور حماعت کا اعلان پورے پونچھ ڈویژن میں پہیہ جام اور شٹرڈاون کہا جاے گا انجمن تاجران پانیولہ اور جنڈاٹھی بازار سول سوسایٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کے پونچھ ڈویژن میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج اور دھرنوں کو 43 دن گزر گئے لیکن حکومت آزاد کشمیر کے کان پر جوں تک نہیں رینگی نہیں کل کسی گاڑی کو سڑکوں پر نہیں آنے دیں گے اور نہ ہی کوئی دوکان کھلے گی راہ حق پارٹی آزاد کشمیر کے صدر مولانا آفتاب کاشر ، سیکرٹری مالیات انجمن تاجران پونچھ ڈویژن سردار محمود نثار ۔ سابق صدر انجمن تاجران پانیولہ ناصر کیانی صدر انجمن تاجران جنڈاٹھی سردار عتیق احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا محمود نثار نے کہا کے آٹے کی سبسئڈی کی بحالی اور ناجایز ٹیکسیز کے خاتمے تک اور حکومت سے کسی معقول یقین دہانی تک شٹرڈاون اور پہیہ جام رہے کا انجمن تاجران جنڈاٹھی کے صدر سردار عتیق احمد نے کہا کے عوام کے حقوق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
پریس کانفرنس