مکہ معظمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ذی الحج کے پہلے جمعے مسجد الحرام میں 17 لاکھ سے زائد عازمین حج نے نماز ادا کی جس کی امامت شیخ اسامہ نے کی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ذی الحج کے پہلے جمعے کو سفید احرام میں ملبوس عازمین حج نے نماز جمعہ ادا کی۔ یہ روح پرور منظر براہ راست دنیا بھر میں کروڑوں مسلمانوں نے دیکھا۔ذی الحج کے پہلے جمعے میں 17 لاکھ عازمین حج نے شرکت کی جن میں سے ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین حج تھے۔ خطبہ جمعہ میں امام صاحب نے فریضہ حج سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی۔
نماز