ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے ہجری سال کے لیے غلاف کعبہ تیار کرلیا گیا، ہجری سال 1445 کے آغاز پر تبدیلی کے لیے نیا غلاف کعبہ تقریبا مکمل کرلیا گیا ہے۔غلاف کعبہ جسے ’ کسویٰ‘ کہا جاتا ہے،شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے حکام کا کہنا ہے کہ کسویٰ کو آپریشنل پلان کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو ہجری سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا ،غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا جاتا ہے جبکہ موٹائی 98 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ غلاف کعبہ کی اونچائی 14 میٹر ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریبا 20 ملین ریال لاگت آتی ہے