آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے بلند ترین سیاحتی مقاماتِ پر سیاحوں نے 45 روزہ ہائیکنگ کا آغاز کر دیا ، باغ کے خوبصورت سیاحتی مقام نیزہ گلی سے سے شروع ہونے والے دلچسپ سیاحتی سفر کا آغاز 45 دن بعد جی بی میں ہو گا، ہائیکنگ ٹیم کی قیادت عالمی شہرت یافتہ سیاح قدیر گیلانی کر رہے ہیں ، ہائیکنگ ٹیم میں قدیر گیلانی کی بیوی ،بیٹی اور بیٹا بھی شامل ہیں ، اس پروگرام کو MTBC نے سپانسر کیا ہے ، سیاحوں کے اعزاز میں منعقدہ تعارفی تقریب میں ٹیم لیڈر قدیر گیلانی نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات کو منظر عام پر لانا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم انتہائی پر عزم ہے ، ہم باغ کے بلند ترین سیاحتی مقام نیزہ گلی سے اپنی ہائیکنگ کا آغاز کرینگے اور جنگل بیلوں میں پیدل سفر کرتے ہوئے 45 دن کے بعد گلگلت بلتستان میں اس مہم جویانہ سفر کا 14 اگست کو یوم آزادی کے دن اختتام کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے کھانے پینے کی اشیاء ، ٹینٹ ،ادویات اور ضروری سامان ساتھ لے لیا ہے ، قبل ازیں قدیر گیلانی 85 دن تک بکروال قبیلے کے ساتھ بھمبر سے ہنزہ تک کا پر مشقت سفر کر کے بکروال قبیلے کی زندگی پر ایک ڈاکومنٹری فلم بھی بنا چکے ہیں ، باغ کے عوامی حلقوں نے ہائیکنگ ایڈونچر کلب کے اس پر خطر سفر میں شریک سیاحوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
قدیر گیلانی