راولاکوٹ وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار کا ایک روزہ نجی دورہ پونچھ اس دورہ میں ان کے اہلخانہ بھی ان کے ساتھ تھے، انھوں نے سیاحتی مقام چھوٹاگلہ، جنڈالی بنجوسہ کے نیو بلاک کے ریسٹ ہاؤس میں قیام کیا، انھوں نے سیاحتی مقام کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ھوئے اس مقام کو دنیا کی جنت قرار دیا، اس دورہ میں انھوں نے سیاسی ملاتوں سے گریز ہی کیا انھوں نے نواز شریف کیچن کبینٹ کے سنئیر ممبر سردار طاہر فاروق سے ملاقات کی ان کے ہمراہ سیاحتی مقام کمیٹی کے ممبر قاری عامر شفیق بھی تھے وزیر خزانہ نے سردار طاہر فاروق کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا فرمائی، قاری عامر شفیق نے وزیر خزانہ کو سیاحتی مقام کے تمام تر مسائل سے آگاہ کیا، جناب وزیر خزانہ نے مسائل کے حل کی یقین دھانی کرائی ، وزیر خزانہ جناب اسحاق ڈار نے سیاحتی مقام کی صفائی کی بہت تعریف کی جس پہ قاری عامر شفیق نے انھیں باور کروایا کہ پہلے یہاں کی صفائی کی حالت بہت خراب تھی جب سے اس مقام کا انتظام و انصرام محکمہ جنگلات کو تعویض ھوا، ناظم جنگلات نارمل جناب ظاہر خان ، رینج آفیسر اعجاز عباسی ، بلاک آفیسر سردار ناصر کبیر، موسٹ سنئیر گارڈ عبدالخالق خان اور معروف بزنس مین سردار عمران صادق و دیگر کی کاوشوں سے صفائی ستھرائی کا معاملہ بہتر ھوا جس پہ وزیر خزانہ نے انھیں خراج تحسین پیش کیا،
ڈار