مظفرآباد ،محکمہ خو را ک آ زاد کشمیر میں منظم ما فیا نے ریا ست میں ایک بار پھر سے آ ٹے کا بحرا ن پیدا کر دیا ،مظفرآباد اور اس کے نو ا حی علا قوں میں سر کا ری آٹے کے لیے عوا م علاقہ در بد ر، سرکا ری ڈپوئوں پر آ ٹا نا پید ہو گیا ، محکمہ میں مو جو د چند افسران کی عد م دلچسپی کے با عث عوام سستے آ ٹے سے محروم ہو رہے ہیں ، تفصیلا ت کے مطا بق آ زاد کشمیر بھر میں با لعمو م اور دار لحکو مت مظفرآ باد میںبا لخصو ص سر کا ری سستا آ ٹا ایک بار پھر نا پیدکر دیا گیا ، ایک منظم پلا ن کے تحت لو گو ں کو در بد ر کیا جا رہا ہے، آ ٹا ڈیلروں کو بھی محکمہ میں مو جو د ما فیا کے رحم و کر م پر چھو ڑ دیا ہے ، محکمہ خو را ک اس وقت عملا ما فیا کے نرغے میں آ چکا ہے، وزیر عظم آزاد کشمیر کی طرف سے منصور قادر ڈار کو او ایس ڈی کرنے کے باوجود آفیسر موصوف کی باقیات تا حال محکمہ میں موجود ہیں جو سیکرٹری خوراک چوہدری رقیب کو ناکام کر کے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے مصروف عمل ہیں۔
دربدر