اسلام آباد( وائس آف کشمیر نیوز )سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس خان نے اپنے ذاتی اثاثہ جات میں سے پانچ رب پچیس کروڑ روپے نہ صرف اللہ تعالی کی رضا ، انسانیت کی بھلائی اور خدمت کیلئے مختص کر دیئے بلکہ ایک چیریٹی کے قیام کا اعلان بھی کر دیا ۔انہوں نے چیریٹی قائم کرتے ہوئے نیول چیف ریٹائرڈ ایڈمرل عبدلعزیز مرزا کی سربراہی میں مختلف بورڈز بھی بنا دیئے جن میں قانونی ماہرین ، سیاسی سماجی شخصیات اور علمائے کرام شامل ہیں جو نہ صرف اس مختص رقم کے بہتر تصرف کو یقینی بنائیں گے بلکہ دستیاب وسائل سے ماہانہ آمدن میں اضافے کے بھی انتظامات کریں گے تاکہ یہ فلاحی امور بطریق احسن انجام پذیر ہوتے رہیں ۔ انہوں نے اپنے ذاتی اثاثہ جات سے اپنے دادا محترم ،والد محترم ،والدہ محترمہ تمام چچوں اور پھوپھیوں سمیت اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کے لئے اور اپنی اہلیہ ، بیٹوں اور بیٹیوں کے لئے بھی حصے مختص کر دئیے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی سقم باقی نہ رہے