میرپور انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جملہ متعلقین کی اطلاع کے لیے مشتہر کیا جاتا ہے کہ امتحان نٹر میڈیٹ فرسٹ اینول 2023ء کا عملی امتحانات 07 جولائی 2023ء سے شروع ہورہا ہے۔ امیدواران کی عملی سلپس بورڈ کی ویب سائٹ www.ajkbise.edu.net پر دستیاب ہیں۔ عملی امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عملی امتحان والے دن عملی رول نمبر سلپ کے علاوہ اپنا پارٹ اول کا رزلٹ کارڈ بھی بہر صورت عملی ممتحن کو دکھائیں تاکہ PBCC کے فیصلہ روشنی میں عملی ممتحن کو پارٹ اول کے حاصل کردہ نمبرات کو مدنظر رکھتے ہوئے امیدواران کو ایوارڈ دینے میں آسانی ہوسکے۔
بورڈ