کے الیکٹرک اور ملک کے دیگر حصوں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کر دی گئی۔
کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 49 پیسے جبکہ ڈسکوز صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 2 روپے 5 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا نے مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافہ کا تعین کر لیا جس سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر 23 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔