مظفرآباد(وائس آف کشمیر نیوز)محکمہ انفار میشن ٹیکنالوجی میں بائیو میٹرک مشین کی خریداری میں 70لاکھ کمیشن کا انکشاف،بائیو میٹرک مشینوں کی خریداری کیلئے جس کمپنی نے 1کروڑ20 لاکھ کا ٹینڈر دیاآئی ٹی حکام نے اس کمپنی کو مسترد کر کے 1کروڑ90لاکھ ٹینڈر دینے والی فرم کوثر انٹر پرائزز کو مشین خریداری کا گرین سگنل دے دیا،ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام سرکاری اداروں میں حاضری کے نظام کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک مشینیں تنصیب کی جانی تھیں محکمہ انفار میشن ٹیکنالوجی نے اس حوالے سے مختلف کمپنیوں سے بائیو میٹرک مشین خریداری کیلئے اشتہار دیا تا ہم اس بول میں دو کمپنیوں نے حصہ لیتے ہوئے اپنی طرف سے ڈیمانڈدی انفار میشن ٹیکنالوجی نے کم ریٹ دینے والی فرم بلیک گولڈ کو نظر انداز کرتے ہوئے کوثر انٹر پرائیزز کو بائیو میٹرک مشینوں کی خریداری کیلئے اہل قرار دیا جو بلیک گولڈ فرم سے 90لاکھ روپے زیادہ میں مشینیں خرید ی جارہی ہیں،ٹیکنالوجی کے اس اقدام پر نوٹس لیتے ہوئے دو نوں کمپنیوں کے ریکارڈ سمیت انفار میشن ٹیکنالوجی میں خریداری کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا بھی ریکارڈ ضبط کر کے غیر جانبدار افسران سے تحقیقات کروائیں ،ریاستی سرکاری اداروں میں تعینات چند افسران نے کرپشن اور کمیشن کو وطیرہ بنا لیا ،ایسےافسران کے خلاف کاروائی ناگزیر ہے
کمیشن