میرپور ادارہ ترقیات میرپور کے اندر موجود بااثر مافیا اور گذشتہ سالوں کے دوران تعینات ہونے والے ڈی جی کی ملی بھگت سے ہزاروں کی تعداد میں پلاٹ من پسند افراد کو الاٹ کیے جانے کا انکشاف تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ دس سالوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں پلاٹ الاٹ کر دیئے گئے ادارے کے اندر ایک مضبوط نیٹ ورک موجود ہے جو کہ چائنہ کٹنگ کے ساتھ ساتھ ایسی فائلوں کو بھی غائب کر دیتا ہے جس کے مالکان رابطہ نہیں کرتے اور اس نمبر پر نئے پلاٹ الاٹ کر دیئے جاتے ہیں مافیا میں ایک گروہ ایسا بھی ہے جو کہ گذشتہ ادوار کے تمام ڈی جی ٹائون پلانر اور سٹیٹ آفیسر کے جعلی دستخط کرنے کا ماہر ہے جس کی خدمات مافیاکو حاصل ہیں عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اعلیٰ سطحی کمیٹی بنا کر تمام ریکارڈ ضبط کر کے چھان بین کروائیں۔
انکشاف