عرب میڈیا کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی نماز عشاء کے بعد شروع کی گئی، غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل 3 سے 4 گھنٹوں میں مکمل ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری پر 2 کروڑ سعودی ریال سے زیادہ لاگت آئی ہے، غلاف کعبہ سلک، سونے اور چاندی کے تار سے سلائی اور کڑھائی سے تیار کیا جاتا ہے۔
پہلے مرحلے میں پرانے غلاف کعبہ کو چاروں جانب سے انتہائی فنی مہارت کے ساتھ اتارا جاتا ہے،—فوٹو: @ReasahAlharmain
پہلے مرحلے میں پرانے غلاف کعبہ کو چاروں جانب سے انتہائی فنی مہارت کے ساتھ اتارا گیا، اس دوران کعبتہ اللہ کے چاروں جانب حفاظتی بیریئر لگائے گئے جبکہ الیکٹرانک لفٹرز غلاف کو اوپر چھتوں تک پہنچانے کیلئے استعمال کیے گئے۔
الیکٹرانک لفٹرز غلاف کو اوپر چھتوں تک پہنچانے کیلئے استعمال کیے گئے—فوٹو: @ReasahAlharmain
واضح رہے کہ پاکستان میں محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔
محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں ہوا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور پورے ملک میں عدم رویت رہی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھاکہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم محرم الحرام 1445 ہجری جمعرات 20 جولائی کو ہوگی اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 29 جولائی کو ہوگا۔