آپ صرف قلفیاں بیچنے کا بتا رہے ہیں جبکہ پٹیشنر پر بھتہ خوری کا بھی الزام ہے جس پر دہشت گردی کی دفعہ لگتی ہے: جسٹس طارق محمود جہانگیری کا ریمارکس— فوٹو:فائل
آپ صرف قلفیاں بیچنے کا بتا رہے ہیں جبکہ پٹیشنر پر بھتہ خوری کا بھی الزام ہے جس پر دہشت گردی کی دفعہ لگتی ہے: جسٹس طارق محمود جہانگیری کا ریمارکس— فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اسپیشل مجسٹریٹ کی جانب سے فیصل مسجد کے احاطے میں قلفی کی ریڑھی لگانے والے ریڑھی بان کو تین ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کے حکم کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا ایک اعتراض دور کرتے ہوئے وکیل کو دوسرا اعتراض دور کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ ریڑھی بان فرمان اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔ 

درخواست گزار کی جانب سے عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور سزا کا حکم معطل کرنے کی استدعا کی۔