وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے آن لائن ہیلتھ انشورنس فارم کا اجرا کر دیا۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف نے صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کر دیے ہیں، آن لائن ہیلتھ انشورنس کے لیے رجسڑیشن فوری شروع کی جا رہی ہے، سہولت ملک کے تمام صحافیوں کے لیے ہے، رجسٹریشن کے لیے صحافیوں کے پاس پریس کلب کی ممبر شپ ہونا ضروری نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا شفافیت یقینی بنانے کے لیے صحافیوں کی رجسٹریشن ڈیجیٹل فارم کے ذریعے ہو گی، ہیلتھ انشورنس فارم کو آسان اور سہل انداز میں بنایا گیا ہے، صحت کے مسائل کے متعلق تمام تفصیلات فارم میں موجود ہیں، ہیلتھ انشورنس میں صحافیوں کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔