
حکومت کی جانب سے پیٹرول پمپس مالکان کے فی لیٹر منافع میں23 فیصد اضافے کی تجویز دے دی۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما کے مطابق فی لیٹرپیٹرول منافع میں ایک روپے 64 پیسے اور ڈیزل پر بھی ایک روپے 64 پیسے اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ساتھ اضافے کے بجائے ہر 15 دن میں 41 پیسے اضافہ ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کی شرح کے معاملے پر 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک سے مذاکرات کے بعد پیٹرول پمپس مالکان نے ہڑتال دو دن کیلئے مؤخر کردی تھی۔