تتہ پانی تتہ پانی میں طوفانی بارش نے تباہی پھیلا دی ،دو خواتین جاں بحق جبکہ ایک زخمی،یہ خواتین پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجہ میں جاں بحق وزخمی ہوئیں،طوفانی بارش سے ندی نالوں میں شدید طغیانی،سڑکیں کھنڈارات میں تبدیل،متعدد لنک سڑکیں لینڈسلائیڈنگ کے باعث بندہوگئیں،طوفانی بارش کا پانی کئی مکانوں اور دوکانوں میں بھی داخل ہوگیا، طوفانی وخوفناک بارش سے لوگ شدید خوف وہراس میں بھی مبتلا رہے،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح تتہ پانی اور گردونواح میں بھی مون وسون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز مغرب سے رات گئے طوفانی بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں نواحی علاقے تھاتھی جنجوڑہ میں پہاڑی تودہ گر گیا جس کی زدمیں آکر دوخواتین ثمینہ کوثر زوجہ سجاول ملک، رضان اختر زوجہ تاج ملک دب کر جان بحق ہوگئیں جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں مقامی لوگ پہنچ گئے طوفانی بارش کے باعث گرنے والے پہاڑی تودہ کی زد میں آکر جان بحق ہونیوالی دو خواتین کوآبائی علاقے تھاتھی جنجوڑہ کے مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں وسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔
تتہ پانی تباہی