اسلام آ باد (نیوزایجنسیاں) حکومت نے عوام پر بڑا پیٹرول بم گرادیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 19.95 روپے تک کا بڑا اضافہ کردیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنا تھا،عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہےجس کے مطابق وزیراعظم سے مشاورت کی گئی اور یہ فیصلہ ہوا کہ قیمتوں میں کم سے کم رد و بدل کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی منظوری سے پیٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19.90 روپے اضافہ کیا جارہا ہے، جس کے بعد ان کے نرخ بالترتیب 272.95 اور 273.40 روپے ہو گئے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا۔ دوسری جانب عوام ، تاجروں اوردیگر تنظمیوں مختلف مکاتب فکر کی جانب سے سخت ردعمل اور احتجاج کی کال یدی گئی

ہ