اسلام آباد ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں کا بسیرا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں سات اگست تک موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کردی ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون بارشیں ہوں گی جس کے باعث سیالکوٹ نارووال اورراولپنڈی کے نالوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے، دریائے راوی میں سدھنائی جب کہ ستلج میں سلیمانکی اور اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
پیش گوئی