مصیبت اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ کھڑے ہیں۔(گلزار فاطمہ، سیکرٹری ہلال احمر پاکستان)
پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد جموں و کشمیر کی دومیشی لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کے لئے ریلیف سامان کی فراہمی۔
پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے متاثرین لینڈ سلائیڈنگ کے لئے شیلٹر ٹول کٹس اور کچن سیٹ کی فراہمی۔
یونین کونسل پترینڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے تباہ کن واقعے کے نتیجے میں 19 مکانات تباہ۔
12گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ07گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 100سے زائد افراد بے گھر۔
مظفرآباد- یونین کونسل پترینڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے تباہ کن واقعہ کے نتیجے میں 19 مکانات تباہ ہو گئے ہیں جس میں 12گھر مکمل تباہ جبکہ07گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ یکم اگست کو یونین کونسل پترینڈ کے علاقے دومیشی ابھیال میں اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی۔ تاہم لینڈ سلائیڈینگ کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ لینڈ سلائیڈینگ کے نتیجے میں 100سے زائد افراد بے گھر ہوگئے تھے۔ بادی النظر میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے فوری طور پر متاثرین لینڈ سلائیڈنگ کی مدد کے لئے اپنے وسائل کو متحرک کیا۔
لینڈ سلائیڈنگ کی خبر کے بعد پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد جموں و کشمیرنے اپنی تربیت یافتہ ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں اور رضا کاران پر مشتمل ٹیم علاقے میں بھیج دیں۔ جس نے موقع پر پہنچ کر حالات واقعات کا جائزہ لیا اور ابتدائی رپورٹ مرتب کی۔نقصانات کا جائزہ لینے کا بنیادی مقصد متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات اور، ہنگامی امداد فراہم کرنا، اور آفت سے متاثر ہونے والوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانا تھا۔
ہلال احمر سوسائٹی کے رضاکار اور عملہ یونین کونسل پترینڈ (ڈومیشی، ابھیال) ضلع مظفرآباد میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے انتھک محنت کر کے ضروری امدادی اشیاء تقسیم کر رہے ہیں۔پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی متاثرین لینڈ سلائیڈنگ کے لئے شیلٹر ٹول کٹس، کچن سیٹ اور دیگر سامان فراہم کر دیا گیا۔
گلزار فاطمہ، سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اے جے کے نے کہا، ”مصیبت کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔سیکرٹری ریڈ کریسنٹ کا مزید کہنا تھا کہ یہ عوام علاقہ کے لئے ایک مشکل وقت ہے اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اس مشکل وقت میں لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا عملہ اور رضاکاران ضرورت مندوں کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ سیکرٹری PRCS-AJK نے مزید کہا کہ ہم ان لوگوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنے گھر اور جائیدادیں کھو دیں۔
متاثرہ کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری PRCS AJK نے کہا کہ ہم بدلتی ہوئی صورتحال پر گہر ی نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ کمیونٹیز کو مسلسل مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سوسائٹی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ضرورت مندوں کو مستقل امداد اور ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی انسانی خدمت کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔
پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی AJK کے ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے متاثرہ کمیونٹی کے فوکل پرسن کبیر احمد نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے تباہ کن واقعے نے یونین کونسل پترینڈ کوبری طرح متاثر کیا ہے۔ ہمارے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں اور ہم لوگ کھلے آسمانوں تلے زندگی گزار رہے ہیں۔، کمیونٹی ممبران پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جو لینڈ سلائیڈنگ کی خبر کے بعدفوراً علاقے میں پہنچے اور ہمیں فوری امداد کی یقین دہانی کروائی ہے۔
کبیر احمد کا مزید کہنا تھا کہ اس المناک واقعے نے ہمیں صدمے اور غم سے دو چار کر دیا ہے کیونکہ ہم اپنے گھروں اور املاک کے نقصان پر غمزدہ ہیں اور ہم اپنے گھروں اور املاک کو ہونے والی تباہی سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، PRCS-AJK AJK کی جانب سے فوری اور
ہمدردانہ ردعمل ہمارے تاریک ترین لمحات میں امید کی کرن رہا ہے، حالانکہ بحالی کا راستہ طویل اور مشکل ہوسکتا ہے، یہ جان کر کہ ہم اس سفر میں اکیلے نہیں ہیں، ہمیں ایک روشن مستقبل کی امید دلاتی ہے۔. ہم اس سانحے پر قابو پانے اور اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کے اپنے عزم میں متحد ہوکر مضبوطی سے کھڑے ہیں۔