مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)ورلڈ بینک کے تعاون سے ایریگیشن کا کردلہ واٹر چینل (فیز I)منصوبہ حالیہ بارشوں کی نظر ہوگیا، دھان کی فصل بری طرح متاثر 35 کروڑ کی لاگت سے بنایا جانے والا کردلہ واٹر چینل منصوبہ ناقص تعمیر کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مکمل طور پر بند 15 روز گزرنے کے باوجود بھی اس کی بحالی کے لیے محکمہ آبپاشی کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ ہوسکے، دھان کی فصل واٹر چینل بند ہونے کی وجہ سے خشک ہونے لگی، عوام علاقہ کا سخت تشویش کا اظہار۔میگا پراجیکٹ کنٹریکٹر کمپنی اور محکمہ کی ملی بھگت سے پیٹی ٹھیکیدار کے حوالہ کر دیا گیا، پراجیکٹ کی تعمیر میں پانی کی نکاسی کے لئے ناقص پائپ استعمال کیا گیا جو آئے روز بند ہونے کی وجہ سے اکھاڑ دیے گئے،میگا پراجیکٹ زمینداروں کے کسی کام نہ آیا، واٹر چینل منصوبہ فیز II کی ناقص تعمیرات نے کسانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ، کسانوں اور عوام علاقہ کی جانب سے منصوبہ کی ناقص تعمیرات کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا مگر محکمہ اور کنٹریکٹر کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جاسکے، عوام علاقہ کی جانب سے ناقص تعمیرات اور مبینہ طور پر منصوبہ کی تعمیر میں کرپشن کے بارے احتساب بیورو،وزیراعظم چیف سیکرٹری کو درخواست دی گئی مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی، کسانوں اور عوام علاقہ سول سوسائٹی اس منصوبہ کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے پراجیکٹ لیڈر کیخلاف کروائی کی جائے
منصوبہ ناکام