اسلام آباد
وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور وفاقی سیکرٹریز کے تقرر و تبادلے
چیف سیکرٹری سندھ حکومت سہیل راجپوت کا تبادلہ کر دیا گیا
ڈاکٹر محمد فخرِ عالم عرفان چیف سیکرٹری سندھ حکومت تعینات
ڈاکٹر محمد فخرِ عالم عرفان سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن تعینات تھے
اسلام آباد: سیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن فارینہ مظہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
فارینہ مظہر کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
سیکرٹری وزارتِ بحری امور غفران میمن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
غفران میمن کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: ارم انجم خان سیکرٹری وزارتِ بحری امور تعینات
اسلام آباد: سیکرٹری داخلہ علی مرتضیٰ سیکرٹری آبی وسائل تعینات
ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی لاہور کامران علی افضل کا تبادلہ
گریڈ 22 کے کامران علی افضل سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات
سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن حسن ناصر جامی کا تبادلہ
گریڈ 22 کے حسن ناصر جامی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن تعینات
او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن شہزاد خان بنگش سیکرٹری ہاؤسنگ مقرر
او ایس ڈی آصف حیدر شاہ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات
کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اے ڈی خواجہ سیکرٹری انسانی حقوق ڈویژن تعینات
تقرر کی منتظر حمیرا احمد سیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن تعینات
علی رضا بھٹہ سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی تعینات
سپیشل سیکرٹری وزیراعظم دفتر سارہ سعید سپیشل سیکرٹری تجارت ڈویژن مقرر
سپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن اعزاز اسلم ڈار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
سیکرٹری آئی ٹی نوید احمد شیخ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
چیف سیکرٹری آزاد کشمیر عثمان چاچڑ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے